سندھ حکومت نے کراچی میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی

کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

سندھ حکومت نے کراچی میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی۔ کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر کے سات اضلاع میں سڑکوں کے پیچ ورک کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ہم کراچی کی سڑکوں کا سروے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیر شدہ اور مرمت شدہ سڑکوں کے وقت سے پہلے خراب ہونے کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری ہونی چاہیے کہ یہ سڑکیں کس نے بنوائیں اور کیوں خراب ہوئیں۔