پولیس کے مطابق آٹا، دودھ یا دیگر اشیائے خوردونوش میں زہریلی ادویات اور نشہ آور گولیاں ملائی گئيں تھیں
پیر جو گوٹھ: پیر جو گوٹھ کے قریب پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کا زہر اور نشہ آور دوا کھلانے سے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ حاجیانی بیٹی غوث بخش، مریم اور دیگر کے خون میں زہریلی ادویات اور نشہ آور مواد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پولیس کے مطابق آٹا، دودھ یا دیگر اشیائے خوردونوش میں زہریلی ادویات اور نشہ آور گولیاں ملائی گئيں تھیں۔
ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ متوفی کے معدے، ناک اور جسم کے دیگر حصوں سے خون کے نمونے لیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کے مطابق 13 افراد کو زہر دینے کی میڈیکل رپورٹ پر تفصیل سے غور کر رہے ہیں۔
ہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور کارروائی کریں گے۔
20 روز قبل ہیبت بروہی گاؤں میں گل بیگ بروہی، اس کی بیوی گل بی بی، اس کا بیٹا، بیٹی اور ایک مہمان پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے تھے۔
سول اسپتال خیرپور میں چار روز کے وقفے سے بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد دم توڑ گئے۔
0 تبصرے