آئنسٹائن کی سب سے بڑی غلطی، لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والے خط کی نیلامی

البرٹ آئن سٹائن کا پہلا ایٹم بم بنانے کے لیے امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ کو لکھا گیا خط

آئنسٹائن کی سب سے بڑی غلطی، لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والے خط کی نیلامی

نیویارک (ویب ڈیسک) عظیم سائنسدان البرٹ آئن سٹائن کا پہلا ایٹم بم بنانے کے لیے امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ کو لکھا گیا خط 39 ملین ڈالر (ایک ارب 86 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا ہے۔ کرسٹی کے نیلام گھر کے مطابق 10 ستمبر کو نیلام ہونے والا خط آئن سٹائن کا اصل خط ہے جسے ان کے طالب علم لیو سلارڈ نے محفوظ کیا تھا اور بعد میں جمع کرنے والوں کو دستیاب ہو گیا۔ 1939 میں لکھے گئے دو صفحات پر مشتمل اس خط میں آئن سٹائن نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ نیوکلیئر پروگرام کے قیام کے لیے فوری اقدام کریں، اور خبردار کیا کہ نازیوں کے پاس ایٹم بم تیار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ خط کے متن کے مطابق یہ بات قابل فہم ہے کہ ایک نئی قسم کا انتہائی طاقتور بم بنایا جا سکتا ہے اس خط میں آئن سٹائن کا نام صرف ایک بار نظر آتا ہے جبکہ درحقیقت یہ خط سائنسدان لیو سلارڈ نے لکھا تھا۔ سائنسدان لیو سیلارڈ کا خیال تھا کہ اگر آئن سٹائن اس خط پر دستخط کر دیں تو یہ خط صدر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ خط کے علاوہ مائیکرو سافٹ کے آنجہانی شریک بانی پال ایلن کی جمع کردہ نایاب اشیاء بھی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔