ارسا کا چیئرمین سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟پانی پر پہلا حق ہمارا ہے: نثار کھوڑو

ارسا کا چیئرمین سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟پانی پر پہلا حق ہمارا ہے: نثار کھوڑو

ارسا کا چیئرمین سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟پانی پر پہلا حق ہمارا ہے: نثار کھوڑو

کراچی: پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سوال اٹھایا ہے کہ ارسا کا چیئرمین سندھ سے کیوں نہیں ہوسکتا؟ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نثار کھری نے کہا کہ 1991 میں پنجاب اور سندھ اسمبلی کے نمائندوں نے پانی کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد ارسا کا قیام عمل میں آیا جس نے معاہدے پر عملدرآمد کرنا تھا اور پانی کی تقسیم شیڈول کے مطابق ہونا تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم آخری سرے پر ہیں، اس لیے پانی کی تقسیم پر سندھ اسمبلی نے بھی قراردادیں پاس کی ہیں۔ ان کا مزید سوال ہے کہ ارسا کا چیئرمین سندھ سے کیوں نہیں ہو سکتا؟ مجھے پانی کی تقسیم کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت دیں۔