ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے اداکاراؤں سے کئی مطالبات کیے جاتے ہیں: مومنہ اقبال

ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے اداکاراؤں سے کئی مطالبات کیے جاتے ہیں: مومنہ اقبال

ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے اداکاراؤں سے کئی مطالبات کیے جاتے ہیں: مومنہ اقبال

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کے لیے اداکاراؤں سے بہت سے مطالبات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شوٹنگ سیٹ پر سوشل میڈیا پر فالوورز یا مقبولیت کے چرچے نہیں ہوتے تھے لیکن اب شوٹنگ کے دوران یہ چرچے ہیں کہ جس اداکار یا اداکارہ کے زیادہ فالوورز ہوں گے اسے کردار دیا جائے گا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان سے اکثر ڈائریکٹر یا پروڈیوسر پوچھتے ہیں کہ آپ کو کون جانتا ہے؟ انسٹاگرام پر آپ کے فالوورز بھی کم ہیں۔ مومنہ اقبال نے کہا کہ میں ایسے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جب تک آپ اداکاروں کو کام نہیں دیں گے اور وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے، انہیں کون پہچانے گا؟ وہ کتنے مقبول ہیں؟