درفشاں کی مقبولیت میں اضافے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
کراچی (ویب ڈیسک) من موہنی اداکارہ درفشاں سلیم نے مقبولیت میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کیک پر 5 ملین لکھا ہے جب کہ ایک گلدستہ بھی ہے۔
درفشاں نے 50 لاکھ فالوورز تک پہنچنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 14.8 ملین فالوورز ہیں جب کہ عائزہ خان 14.2 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
0 تبصرے