بھارت: گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد، ویڈیو فروخت ہونے کا انکشاف

بھارت: گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد، ویڈیو فروخت ہونے کا انکشاف

بھارت: گرلز ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد، ویڈیو فروخت ہونے کا انکشاف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے بنائی گئی ویڈیوز طالبات میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے ایس آر گڈلاوالیرو انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔ گزشتہ ہفتے گرلز انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل کے واش روم سے خفیہ کیمرہ برآمد ہونے کے بعد طالبات نے احتجاج کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جس کے دوران بوائز ہاسٹل کے سینئر طالب علم وجے کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی پولیس نے طالب علم وجے کمار کا لیپ ٹاپ ضبط کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے وجے کے لیپ ٹاپ پر ہاسٹل کے واش روم سے ریکارڈ شدہ 300 قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کیں، جو دیگر طلباء کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔