کراچی: گلشن معمار پولیس نے 11 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: گلشن معمار پولیس نے 11 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: گلشن معمار پولیس نے 11 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: گلشن معمار پولیس نے 11 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گلشن معمار کے علاقے ولی محمد گوٹھ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا۔ فائرنگ سے 11 سالہ سومیا دختر فیروز اللّٰہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔ پولیس نے واقع/فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے 02 منی رائفل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ہیں۔ واقع/قتل کا مقدمہ مقتول بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بچل ولد دولت خان، محبوب ولد مسعود احمد اور شاہد علی ولد امیر علی شامل ہیں۔ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔