سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو گرفتار کیا گیا
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کے مطابق اگست میں کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ریاض میں بدعنوانی کی روک تھام کے محکمے کے مطابق زیر حراست افراد وزارت داخلہ، دفاع، صحت، انصاف، تعلیم اور مقامی حکومت کے ملازمین ہیں۔
محکمہ انسداد بدعنوانی نے کہا کہ ان پر رشوت خوری، منی لانڈرنگ اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔
0 تبصرے