کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر اسلام آباد کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے: فہد اقبال

کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر اسلام آباد کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے: فہد اقبال

کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر اسلام آباد کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے: فہد اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر اسلام آباد کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے یہ بات پریذیڈینٹ ایم پاک کنیڈا چیپٹر فہد اقبال نے ممبر پارلیمنٹ انیتا آنند سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ 7 فروری 2024 کو ایک امیگریشن میٹنگ کے دوران ممبر پارلیمنٹ شفقت علی نے کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہتر خدمات کے حصول کے لئے اسلام آباد میں کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر کو اپ گریڈ کروائیں جس پرمارک ملر نے ممبر پارلیمنٹ شفقت علی کو یقین دلایا تھا کہ 2024 کے موسم گرما تک مرکز میں سات عہدیداروں کا تقرر کردیا جائے گا لیکن تا حال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا فہد اقبال نے کہاکہ ٹیم ایم پاک نے کنیڈین ویزا پروسیسنگ متعلق مسائل کے حل کے لئے اب ممبر پارلیمنٹ انیتا آنند سے ملاقات کی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد میں کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹرکو جلد اپ گریٹ کرنے کی کی یقین دہانی کروائی فہد اقبال نے مزید کہا کہ ایم پاک پاکستانی کاروباری افراد اور عام عوام کوکینڈین ویزا پروسیسنگ سے متعلق مشکلات کو دور کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے ویزا کا جلد حصول اور امیگریشن سے متعلق مسائل حل ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو طویل عرصے سے ویزا پروسیسنگ میں چیلنجز کا سامنا کرناپڑ رہا ہے مگر اب ایم پی انیتا آنند کی مداخلت سے اسلام آباد میں کنیڈین ویزا پروسیسنگ سینٹر کے قیام میں جلد پیش رفت متوقع ہے جس کے بعد کینیڈا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہو سکیں گے اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ انیتا آنندنے کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملرسے رابطہ کیا جس پر انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ویزا پروسیسنگ سینٹرکے قیام کاکام جاری ہے جس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے کینیڈین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے اپ ڈیٹ کی درخواست کی گئی ہے ملاقات کے موقع پر ممبر پارلیمنٹ انیتا آنند نے پریذیڈینٹ ایم پاک کنیڈا چیپٹر فہد اقبال کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیںاور اس جانب توجہ مبذول کروانے پر انہوںنے فہد اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا.