بھارتی حکومت متنازعہ ویب سیریز پر پریشان، نیٹ فلکس چیف کو طلب کرليا

بھارتی حکومت متنازعہ ویب سیریز پر پریشان، نیٹ فلکس چیف کو طلب کرليا

بھارتی حکومت متنازعہ ویب سیریز پر پریشان، نیٹ فلکس چیف کو  طلب کرليا

ممبئی (ویب ڈیسک) سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو اپنی نئی بھارتی ویب سیریز ’’آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک‘‘ پر تنازع کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب سیریز میں ہائی جیکرز کی شناخت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئیں۔ اس حوالے سے بھارتی وزارت اطلاعات نے Netflix کے کنٹینٹ چیف کو اعتراضات پر وضاحت کے لیے 3 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز 1999 میں انڈین ایئر لائن کی فلائٹ 814 کے حقیقی ہائی جیکنگ پر مبنی ہے۔