کشمیر سے بھارت کاغاصبانہ قبضہ ختم کر ایا جائے: پروفیسر نازلی حسین
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یومِ استحصال کشمیر واک کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئےپرووائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ5 اگست 2019 کو بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو روندتے ہوئےغاصبانہ طور پر کشمیر کو اپنا حصَہ قرار دے دیااس نے نہ صرف کشمیریوں کے حق کو غصب کیا بلکہ عالمی برادری کی بھی توہین کی۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں واک کا آغاز ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے صدر دروازے سے کیا گیا ریلی میں پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آراء،رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب احمد، ڈاکٹر رستم زماں،ڈاکٹر انوار علی ،ڈاکٹر خرم، ڈاکٹر طارق فرمان ،پروفیسر دانش حسین ودیگر اساتذہ و عملے سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال تک واک کی بعد ازا ں واک کے آغاز کے مقام پر ہی اختتام کیا گیا شرکاء سے خطاب میں پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم کشمیریوں کے حقِ خودداریت کی لئے آواز اٹھاتےر ہیں گےاور ان سےاظہار یکجہتی کرتےر ہیں گے رجسٹرار پروفیسر اشعر آفاق نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 1949 میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے بھارت سات عشروں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کے حقوق غصب کیے بیٹھا ہے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈال کر اسےمجبور کر ے کہ وہ قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں یقینا وہ پاکستان کے حق میں فیصلہ دیں گے ریلی کے شرکانے راستے بھر کشمیریوں کے حق خودداریت کے حق اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر سے اپنےتعلق پر نعرے لگائے جن میں کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ پاکستان زندہ باد کشمیر کی ازادی تک جنگ رہے گی وغیرہ،شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم ،بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
0 تبصرے