بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزمان قم کا کہنا ہے کہ ملک کو مخلوط حکومت چلائے گی۔ بنگلہ دیشی فوج کے تمام فیصلے لے کر میں بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا کہ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے بات چیت جاری ہے۔ جلد صدر سے ملاقات کروں گا، ملاقات میں عبوری حکومت کی تشکیل پر بھی بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بڑی سیاسی جماعتوں بشمول بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سے بات چیت کی ہے۔ عبوری حکومت کے قیام کے لیے عوامی لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔