شاہد آفریدی نے محسن نقوی کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے

شاہد آفریدی نے محسن نقوی کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے

شاہد آفریدی نے محسن نقوی کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا اپنی حفاظت کے لیے آپس میں لڑنا غلط ہے۔ اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اپنے تحفظ کے لیے کھلاڑیوں کا استعمال بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کا باپ ہے، میں 20 سے 22 سال تک پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، میرے دور میں بہت سے مسائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ کی چیئرمین شپ ہے اس لیے اب وہ فیصلہ کریں اور کسی عہدے کا انتخاب کریں۔