کراچی: " فرینڈز آف لِٹل ہارٹس "اور روتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت معاہدہ برائے مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط

کراچی: " فرینڈز آف لِٹل ہارٹس "اور روتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت معاہدہ برائے مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط

کراچی:

کراچی: بچوں میں امراضِ قلب کی تشخیص اور علاج کی سہولتیں فراہم کرنے والے سماجی ادارے" فرینڈز آف لِٹل ہارٹس "اور روتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت معاہدہ برائے مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کردیے گئے، ایم ا و یو پر دستخط کی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی، ، تقریب سے خطاب میں ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی جو فرینڈز آف لٹل ہارٹس کے چیف پیٹرن بھی ہیں، نے کہا کہ بچوں کے امراضِ قلب کے لیے ڈاؤ میڈیکل کالج کے 1997 کے بیج کے سابق طلبا نے سہولتوں کا آغاز کیا تھا، ان سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، علاوہ ازیں ڈاکٹر ناہید مہر نے کہا کہ معاہدے کے مطابق بچوں کو کارڈیک ایچ ڈی یو، ایکو کارڈیو گرافی سروس، ای سی جی، سرجری سے قبل تشخیص، کنسلٹیشن مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ سرجری کی تشخیص ہونے کے بعد سرجری کے مقام تک بحفاظت پہنچانے کا انتظام بھی فرینڈز آف لٹل ہارٹس کرے گی، انہوں نے کہا کہ یہ خدمات سول اسپتال کے پیڈیاٹرک وارڈ نمبر 2 میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی سروس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں، معاہدے پر سول اسپتال کے ایم ایس خالد بخاری اور فرینڈز آف لٹل ہارٹس کی جانب سے پیڈٹاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ناہید مہر نے دستخط کیے، اس موقع پر پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ پروفیسر عمارہ جمال بھی موجود تھیں ،ڈاکٹر ناہیدمہر کا کہنا تھا کہ ہم بچوں اور ان کے والدین کی مشکلات دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو دل کی بیماریو ں کے چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ بچوں کو دل کی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ بچوں میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، سول اسپتال میں مریضوں کو مفت و معیاری علاج فراہم کیا جارہا ہے اور علاج کو معیاری بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔