لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جیلوں میں گنجائش ختم ہو گئی، حالیہ ہنگاموں میں گرفتاریوں کے باعث جیلیں بھری ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے قیدیوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، جیلوں میں جگہ کی کمی کے باعث ٹرائل کے منتظر قیدیوں کو پولیس سیلوں میں رکھا جائے گا۔
"آپریشن ارلی ڈان" کا آغاز جیلوں میں بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات سے جیلوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
0 تبصرے