دو گھنٹے کی لوڈشيڈنگ سے 50 ارب کی بچت ہو سکتی ہے، اویس لغاری کا انوکھا منطق
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے لوڈشيڈنگ پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کی جائے تو 50 ارب روپے بچ سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کر رہے ہیں، لیکن ہم غریب صارفین کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں، جس کا بوجھ دوسرے صارفین اٹھا رہے ہیں۔ ہم انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں، حکومت نے بوجھ اٹھا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے لوڈشيڈنگ برداشت کیا جائے تو 50 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں، بجلی بچانے کے لیے پلانٹس کو نچلے راستے پر منتقل کرنا ہے، جب کہ لوڈ کم کرنے کے لیے حکومت نئے پلانٹس لگائے گی۔
ان کے مطابق صارف پر 10 روپے فی یونٹ بوجھ تھا جو کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اس وقت بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔
0 تبصرے