عامر خان کا فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا فیصلہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا۔
عامر خان نے فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کو پروڈیوس کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے احساس ہو گیا ہے کہ اب میں ہر کہانی میں کام نہیں کر سکتا۔
کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز سپریم کورٹ میں ججوں، ان کے اہل خانہ اور عہدیداروں کے لیے دکھائی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے کیرئیر کے بارے میں سوچنے کے لیے کافی وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 56 سال تھی اور میں نے سوچا کہ شاید مجھے مزید 15 سال کام کرنا پڑے اور میں 70 سال کی عمر تک کام کرتا رہوں گا، لیکن اس کے بعد کیا ہوگا؟
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ 'جب میں نے اس کے بارے میں سوچا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں نے جو کچھ سالوں میں سیکھا ہے اسے اگلے ٹیلنٹ تک پہنچاؤں گا، اس لیے میں نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا'۔
0 تبصرے