کراچی: بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ ایریا کی عوام پانی کو ترس گئے

کراچی: بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ ایریا کی عوام پانی کو ترس گئے

کراچی: بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ ایریا کی عوام پانی کو ترس گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ ایریا کورنگی کریک میں پانی کا شدید بحران علاقے کی عوام پانی کو ترس گئے پرائیویٹ ٹینکر مافیا کا راج،عوام مہنگا پانی خریدنے پر مجبورواٹر بورڈ کی جانب سے علاقے میں کئی روز سے پانی کی فراہمی مکمل بند ہے عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو کنٹونمٹ بورڈ فہیم علی کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے ہمارے علاقے میں ہمارے حصہ کا پانی نہیں دیاجارہاانہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے ہماری واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے روزانہ بات ہورہی ہے تاہم واٹر بورڈ کی جانب سے کوئی مثبت رسپانس نہیں دیا جارہا اور ان کی جانب سے روایتی ہیلے بہانے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے دوسری جانب علاقے کی عوام نے کہا ہے کہ بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ ایریا کورنگی کریک میں عوام کے لیے پانی بند کردیا گیا ہے کئی روز سے پانی کا سخت بحران ہے نماز میں وضو تک کے لیے پانی میسر نہیں ہے عوام پانی کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں علاقہ مکین پینےکا پانی مہنگے داموں خریدکر گزارا کرنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ اور متعلقہ انتظامیہ سے پینے کے پانی کا مسلہ سنجیدہ بنیادوں پر حل کرانے کی اپیل کی ہے۔