"پاکستان میں جمہوریت کو خطرات" برطانوی پارلیمنٹ میں بحث
لندن (م ڈ) برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ’’پاکستان میں جمہوریت کو خطرات‘‘ کے عنوان سے بحث ہوئی۔ بحث میں برطانوی پارلیمنٹ کے کئی ارکان نے بھی حصہ لیا، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، مہرابانو قریشی اور سابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے بھی بحث میں حصہ لیا، اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے دشمن ہیں۔ دوستو نہیں ہم پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لارڈ حنان نے کہا کہ میں پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتا ہوں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے۔ رکن اسمبلی ایوب خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمارے دل کے قریب ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جمہوریت پروان چڑھے۔ مہر بانو قریشی نے کہا کہ انتخابات کا شفاف آڈٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ ہمیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا۔
0 تبصرے