بری خبر، 5 جولائی سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

بری خبر، 5 جولائی سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

بری خبر، 5 جولائی سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ ہڑتال کا دائرہ ایک دن تک بڑھ سکتا ہے، ڈیلرز 4 جولائی تک پیٹرول پمپس پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے پورے ملک میں پمپس بند ہوں گے، جب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی، 5 جولائی سے پورے ملک میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ بند کر دیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھریں۔ عبدالسمیع خان نے وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن ہم ہڑتال کر رہے ہیں کیونکہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے دوہرا ٹیکس لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔