فیصل آباد: بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں نامعلوم ملزمان نے بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون شوہر سے لڑائی کے بعد گھر سے نکلی تھی اور رات 9 بجے بس اسٹاپ پر آئی تھی۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو اغوا کر کے تلک کہاری کے ایک کوٹھری میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سی پی او کامران عادل کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ایس ایس پی صدر ڈویژن نے ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
0 تبصرے