آئی ایس آئی کو کالز ٹریس کرنے کی اجازت، طریقہ کار بھی واضح ھوگيا

آئی ایس آئی کو کالز ٹریس کرنے کی اجازت، طریقہ کار بھی واضح ھوگيا

آئی ایس آئی کو کالز ٹریس کرنے کی اجازت، طریقہ کار بھی واضح  ھوگيا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایس آئی کو کالز ٹریس اور ریکارڈ کرنے کی اجازت مل گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے کال ٹریس کرنے کی اجازت دے دی۔ آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس اور انٹرسیپٹ کرنے کا اختیار ہوگا، گریڈ 18 سے نیچے کے افسران کو کالز ریکارڈ کرنے اور ٹریس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سمری کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے نامزدگی کا اختیار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا گیا ہے۔