بلوچستان اور کے پی کی شاہرات اہم، کراچی سے سکھر موٹروے پہلی ترجیح ہے:عبدالعلیم خان
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو منافع بخش اور اپنے وسائل میں اضافہ کرنے والا ادارہ بنانا ہے جس کیلئے حکومت کے وسائل جیسے من و سلویٰ پر انحصار نہیں کرنا ہوگا بلکہ این ایچ اے اپنی روش بدل کر خود انحصاری، محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے ملک و قو م کیلئے نیک نامی کا باعث بنے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ محکمے میں اُن کی سب سے پہلی ترجیح سکھر سے کراچی تک محفوظ اور معیاری موٹروے کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے جس کے بعد کراچی سے کوئٹہ اور مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ تک کی شاہرات کی جلد از جلد تکمیل شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نقطہ نظر سے ہماری تمام شاہرات اور روڈ نیٹ ورک کا اصل ہدف سینٹرل ایشیا کے ممالک ہونے چاہئیں جس کا ملک و قوم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
0 تبصرے