پاک روس تعاون سے دونوں ممالک میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں نمایا ترقی ہوئی ہے کفیل حسین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کی جانب سے روس کے نیشنل ڈے کی منابست سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں قونصل جنرل روسی فیڈریشن دمتری اے پیٹروف اورقونصل جنرل روس اینڈری فیڈروف نےخصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر کفیل حسین نے کہاکہ پاک روس تعاون سے دونوں ممالک میں معیشت اور تجارت کے شعبے میں نمایا ترقی ہوئی ہے جبکہ روس بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کرر ہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یکم مئی 1948 کو سفارتی اور دو طرفہ تعلقات قائم کیے تھے جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہو رہے ہیں اور2022 میں پاکستان نے روس کو 239 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جن میں سٹرس ($16.8M)، چمڑے کے ملبوسات ($10.5M)، اور طبی آلات ($5.37M) شامل ہیں کفیل حسین نے کہا کہ روس کی جانب سے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اپنے بنیادی شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوںنے کہاکہ1970میں روس کے تعاون سے لگائی گئی پاکستان اسٹیل ملز پاک روس دوستی کی علامت سمجھی جاتی ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1.1–5.0 ملین ٹن اسٹیل اور آئرن فاونڈریز ہے کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ بائی لیٹر ٹریڈ سمیت دیگر اہم شعبوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرر ہا ہے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مربوط ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان روس سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں کفیل حسین نے کہا کہ کاروباری افراد کے لئے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا نہایت ضروری ہے تا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے ممکن بنائے جا سکیں تا کہ تعلیم، صحت ، معیشت،تجارت اور دیگر ترقی کےلئے تعاون جاری رہ سکے انہوں نے کہا کہ پاک روس کے درمیان نہ صرف تجارتی بلکہ مشرکہ فوجی مشقیں بھی منعقد کی جا تی ہیں جس میں دونوں ممالک کی افواج بھر پور طریقے سے حصہ لیتی ہیں.
0 تبصرے