ٹنڈوآدم کے نزدیک برڑا مائنر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، محکمہ ایریگشن عملہ نہ پہنچ سکا

ٹنڈوآدم کے نزدیک برڑا مائنر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، محکمہ ایریگشن عملہ نہ پہنچ سکا

ٹنڈوآدم کے نزدیک برڑا مائنر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، محکمہ ایریگشن عملہ نہ پہنچ سکا

ٹنڈوآدم (حسنین علی ساند) ٹنڈوآدم کے نزدیک برڑا مائنر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، محکمہ ایریگشن عملہ نہ پہنچ سکا سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیرآب آگئی، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف عمل۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نزدیک برڑا مائنر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پـڑ گیا ھے جبکہ 6 گھنٹے گذرنے کے باوجود محکمہ ایریگشن عملہ نہ پہنچ سکا ھے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیرآب آگئیھے جبکہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف عمل ھیں۔ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او ایریگیشن ون نے بتایا کہ عملہ بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آبادگار دلبر خان مری نے بتایا کہ ایریگیشن عملے نے کسی بھی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا ھے۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں کئی گہنٹے گزرنے کہ بعد بھی ایریگیشن عملہ نہیں پہنچ سکا ہے ھم نے بڑی کوششوں کے بعد پانی کا رخ سیم نالے کی جانب موڑ دیا ھے سیم نالے کی جانب رخ موڑنے سے زیادہ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔