مختلف نوعیت کے کرداروں ادا کرنے میں مزھ آتا ہے: سپنا غزل

مختلف نوعیت کے کرداروں ادا کرنے میں مزھ آتا ہے: سپنا غزل

مختلف نوعیت کے کرداروں ادا کرنے میں مزھ آتا ہے: سپنا غزل

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف ورسٹائل فنکارہ سپنا غزل جو مختلف نوعیت کے کرداروں کو ادا کرنے میں کافی مہارت اور شہرت رکھتی ہیں انہیں کراچی اسٹیج کی سب سے زیادہ محنتی فنکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وقت کی ،پابندی کرنے میں ان کا جواب نہیں ہے ان کے لئے ورسٹائل کا لفظ سو فصید درست ہے المیہ طربیہ شوخ و چنچل رولز کے علاوہ کامیڈی کرداروں کو مہارت سے ادا کرنے کی ماسٹر ہیں اچھی پڑھی لکھی فنکارہ سپنا غزل کو غصہ بالکل نہیں آتا ہے حالانکہ ان کے خلاف سازشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں مگر اس معصوم فنکارہ میں برداشت بہت زیادہ ہے اداکاری کے اعتبار سے سپنا غزل کا شمار بہترین کارکردگی کی حامل فنکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے حالیہ ڈرامہ " دختر کشمیر" میں ان کی حقیقت سے قریب تر کردار نگاری نے انہیں نمبرون کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے سپنا غزل نے گزشتہ عید کی طرح اس بڑی عید پر بھی اپنی بہترین پرفارمنس سے سب ہی کو بے حد متاثر کیا ہے ڈرامہ "بکرے ڈرامے باز" میں فنکاروں کی کثیر تعداد موجود ہے مگر اس کے باوجود سپنا غزل نے بہترین کردار نگاری کا مظاہرہ کر کہ کراچی اسٹیج پر اپنی اہمیت کو برقرار رکھا ہے متعدد ایوارڈ بنا کسی سفارش کے حاصل کرچکی ہیں سپنا غزل خیالی دنیا کی مسافر نہیں ہیں حقیقت پسندانہ اور مثبت سوچ کی حامل ہیں اپنے ارد گرد کے ماحول سے پوری طرح باخبر رہتی ہیں فلموں سے لے کر ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے آج ان کا شمار کراچی اسٹیج کے سپراسٹارز میں ہوتا ہے