'ڈان' کے ہدایت کار نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی

'ڈان' کے ہدایت کار نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی

'ڈان' کے ہدایت کار نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ میں دوبارہ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ کنگ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ڈان‘ سیریز کی دو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مصروفیت کے باعث فلم کے تیسرے حصے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ شاہ رخ خان کے انکار کے بعد رنویر سنگھ کو ڈان تھری کے مرکزی کردار کے لیے چنا گیا اور پریانکا چوپڑا کی جگہ ان کے ساتھ کیارا نظر آئیں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران فرحان اختر کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے ضرور کچھ تلاش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہ چیز ڈھونڈنی پڑتی ہے جس کے ذریعے بات چیت ہوتی ہے اور جلد ہی وہ چیز مل جائے گی۔