ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے پی آر اینڈ کمیونیکیشن کے فیڈریشن ہاوس کراچی میں اجلاس کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ اور کمیونیکیشن (2024-2025) کا افتتاحی اجلاس فیڈریشن ہاوس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں کنوینر شجاعت علی بیگ، ڈپٹی کنوینر تراب شاہ،سیکرٹری برائے ایف پی سی سی آئی کمیٹی اور سینئر ڈائریکٹر کمیونیکیشنز عمران رانا، انسائٹس اینڈ انوویشنز کے الیکٹرک حسن سعید، جے ایس بینک شہباز اسلام، ایس ایس جی سی، چنگیز حسین خان، پی آئی اے عمار مظفر، کے الیکٹرک مدثر عالم، پرافٹ و پاکستان ٹوڈے گروپ،علی پسنانی، یونین مائیکرو فنانس بینک،محمود احمد خان، ایم ڈی اسٹار مارکیٹنگ اور ایف پی سی سی آئی کے صدر کے سینئر نمائندے عرفان احمد نے شرکت کی کمیٹی نے میڈیا، اسٹیک ہولڈرز اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاجس کا مقصد مسائل کو حل کرنا اور فیڈریشن کے لیے ایک مثبت عوامی امیج کو برقرار رکھنا ہے کنوینر شجاعت علی بیگ نے افتتاحی خطاب کے ایک حصے کے طور پر ایف پی سی سی آئی اور اس کے متنوع اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں عوامی رابطوں کے اہم کردار پر زور دیا میٹنگ میں جن اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں قومی تعطیلات اور تقریبات کی منصوبہ بندی، ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل، حکمت عملی پر غور و خوض، دعوتی پروٹوکولز، کمیٹی اراکین کی ذمہ داریاں، نیٹورک کی علاقائی سطح پر توسیع، مستقبل کی منصوبہ بندی، تقریبات کا کیلنڈر، دیگر سرگرمیاں، اور رکنیت کی مہم شامل ہیںکمیٹی نے اہم تقریبات منانے، مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم کیا عمران رانا کو باضابطہ طور پر کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر توثیق کر دی گئی، اور حسن سعید کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کی گئی جو 2024 اور 2025 میں سرگرمیوں کے منصوبوں کو حتمی شکل دے گی اجلاس کا اختتام ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں کو کراچی سے آگے بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان کی ڈیولپمنٹ، خاص طور پر CPEC اقدام کے تحت مختلف علاقوں کی کاروباری صلاحیت کے تحت اقتصادی مواقع کو اجاگر کرنا اور کاروباری چیلنجوں پر بات چیت کے لیے اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا پلان شامل ہے.
0 تبصرے