آئی جی سندھ سے آل پاکستان سیکیورٹی ایجینسیز کے 06 رکنی وفد کی صدر میجر ریٹائرڈ منیر کی سربراہی میں ملاقات
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے آل پاکستان سیکیورٹی ایجینسیز کے 06 رکنی وفد نے صدر میجر ریٹائرڈ منیر کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد نے ملاقات کے دوران نجی سیکیورٹی ایجیسیز کودرپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ کا کھنا تھا کھ نجی سیکیورٹی کمپنیز غیر ملکیوں کی سیکورٹی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں۔
پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس،تربیت اور ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے۔ سیکورٹی گارڈزکی تربیت کے حوالے سے سندھ پولیس اپنا کردارادا کرے گی۔ نان سی پیک پروجیکٹ سے وابستہ چائنیز باشندگان کی تفصیلات پولیس سے شیئر کی جائیں۔
غیر مصدقہ سیکیورٹی کمپنیز کو بند ہونا چاہیئے۔نجی سیکورٹی کمپنیاں حفاظتی اسلحہ کی نمائش پرپابندی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ، آئی ٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے۔
0 تبصرے