روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کی 3 روزہ HOPECON کانفرنس, شیخ امتیاز حسین کو سماجی خدمات پر ایوارڈ ز سے نوازا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے نجی ہوٹل میں 3 روزہ HOPECON کانفرنس 2024 کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں سابق فنانس منسٹر سینیٹر سلیم مانڈوی والا،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عشرت حسین،محمد علی تبا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین،مجید عزیز،سی ای او یونی لیور عامر پراچہ ،سی ای او اے کے یو ڈاکٹر فرحت عباس، ڈائریکٹر پریمیر کیبلزشاہد اسماعیل اور چیئرپرسن ہسار فاﺅنڈیشن سیمی کمال کے علاوہ دنیا بھر سے 700 سے زائد روٹرینز نے شرکت کی جبکہ معروف فنکار ابرار الحق،عظمی اور برکت علی،مایر حسن،سحر گل خان اور دیگر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا 3 روزہ HOPECON کانفرنس 2024 میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین کو بیسٹ ڈپٹی گورنر پیش کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی شیخ امتیاز حسین بیسٹ پریذیڈینٹ اوربیسٹ اسسٹنٹ گورنر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیںاس کے علاوہ کانفرنس کے موقع پرڈسڑکٹ فیسیلیٹر ایڈل (ر) تنویر احمد کو روٹری کا سب سے بڑا اعزاز Selve Service above ،اختر علوی کو بہترین ریجنل منٹور اورڈسٹرکٹ سیکریٹری آصف مکاتی کو روٹرین آف دی ایئرایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی ایونیو نے بھی متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے اور اندرون سندھ و بلوچستان سے تعلق رکھنے والے روٹرینز اور دیگر سوشل ایکٹویسٹ کو بھی اعلیٰ سماجی خدمات پیش کرنے کے صلے میں روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان ایواڈز سے بھی نوازا روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ہر سال کانفرنس انعقاد کیا جاتا ہے تا کہ بہترین سماجی خدمات پیش کرنے والے سوشل ورکرز کی خدمات کو سرہایا جا سکے روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین 3 روزہ HOPECON کانفرنس 2024 میں بحیثیت چیئرمین ایوارڈ کمیٹی کی حیثیت سے خدمات پیش کیں کانفرنس کے موقع پر مختلف پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکاءسینئرروٹرینز کی سماجی خدمات اور تجربے سے مستفید ہوئے نفرنس میں دنیا بھر سے روٹرینز شرکت کرتے ہیں جس سے پسماندہ اور دیہی علاقوں کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے نئے سماجی اور فلاحی منصوبے شروع کرنے میں مدد بھی ملتی ہے HOPECON کانفرنس 2024 کے موقع پر آر آئی ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نے بطور آر آئی پی شرکت کی اور ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج سے قبل پاکستان کی تاریخ میں اتنی شاندار کانفرنس منعقد نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ HOPECON کانفرنس 2024 کے شاندار انعقاد گورنر محمد حنیف خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے واضح رہے کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا کا سب سے قدیم سماجی ادارہ ہے جس میں شامل لاکھوں روٹرینز دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات پیش کر رہے ہیں.
0 تبصرے