سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں میل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 125 پوائنٹس کے ساتھ میل ویٹ لفٹنگ کی فاتح قرار

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں میل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 125 پوائنٹس کے ساتھ میل ویٹ لفٹنگ کی فاتح قرار

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں میل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 125 پوائنٹس کے ساتھ میل ویٹ لفٹنگ کی فاتح قرار

ٹنڈوجام؛ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں میل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب 125 پوائنٹس کے ساتھ میل ویٹ لفٹنگ کی فاتح قرار، 5 گولڈ میڈل اور 5 سلور میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حآصل کرلی، مختلف کھلاڑیوں نے مختتلف ویٹ کیٹیگریز میں سابقہ رکارڈ توڑ دیئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے تعاون سے، آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میل کے فائنل میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے 125 پوائنٹس کے ساتھ، اور 5 گولڈ میڈل اور 5 سلور میڈؒل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اور فائنل کی فاتح قرار پائی، جبکہ یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاھور 4 گولڈ میڈل 2 سلور اور 4 برونز حاصل کرکے دوسری اور سپیریئر یونیورسٹی لاھور نے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 برونز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، فائنل کے میل مقابلوں میں 89 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سپیریئر یونیورسٹی کے دانیال نے گولڈ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے بابر عباس نے سلور اور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے قاسم مشتاق نے برونز میڈؒل حاصل کئے، جبکہ 96 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے نور مصطفیٰ نے گولڈ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے اکبر علی نے سلور اور سپیریئر یونیورسٹی کے محمد شعبان نے برونز میڈل حاصل کئے،اس طرح چیمپئن شپ کے دوران یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے محمد یوسف، صوبہ جان، اسامہ بٹ، محمد علی غنی، دانش بٹ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے نور مصطفیٰ، اور سمیر بٹ، اور سپیریئر یونیورسٹی لاھور کے دانیال اور گیریزن یونیورسٹی لاھور کے حمزہ یوسف نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی میں ویٹ لفٹنگ کے پرانے تمام رکارڈ توڑ کر نئے رکارڈ قائم کئے، اس موقع پر ڈئریکٹر ایڈوانسمینٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر اور ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا۔