اعلیٰ تعلیم کے معیار کو فروغ: آغا خان یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ دوسرے تاریخی ایونٹ کی میزبانی

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو فروغ: آغا خان یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ دوسرے تاریخی ایونٹ کی میزبانی

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو فروغ: آغا خان یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ دوسرے تاریخی ایونٹ کی میزبانی

کراچی: 2021 میں اپنے افتتاحی پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی نے آغا خان یونیورسٹی کے نیٹ ورک آف کوالٹی، ٹیچنگ اینڈ لرننگ کے ساتھ مل کر تین روزہ ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو فروغ دینا تھا۔ ناصر شاہ، ڈائریکٹر جنرل، کوالٹی ایشورنس ایجنسی، ایچ ای سی، اور سندھ اور بلوچستان کی متعدد سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے دیگر معزز رہنماؤں، اسکالرز اور اسٹیک ہولڈرزکے ہمراہ 6 سے 8 مئی 2024 کو کراچی میں آغا خان یونیورسٹی کے کیمپس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بات چیت اور غوروخوض کیا گیا۔ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، صدر، آغا خان یونیورسٹی،پروفیسر تشمین خامس، وائس پرووسٹ، کوالٹی، ٹیچنگ اینڈ لرننگ(QTL) اور مسٹر فیصل نوٹا، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل(QEC) نے بھی گفتگو میں حصہ لیا جس میں طلبا کو کامیابی کے لیے بہتر طریقے سے لیس کرنے کے لیے تعلیمی ڈھانچے کی تعمیر نو کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ ورکشاپ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین،صدر،آغا خان یونیورسٹی نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے اہم ترین کام یعنی معیار تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے پر سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی کے لیے تعلیم کا اعلیٰ معیار کتنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بانی اور چانسلر، ہز ہائینس دی آغا خان نے ہمیشہ معیار پر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے معیار کے میدان میں ہسپتال و تعلیمی دونوں شعبوں میں تدریس اور تحقیق کے لیے یونیسکو کے تعاون سے دو زائری ایوارڈز سمیت کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ ڈائریکٹرزکوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ساتھ پاکستانی اسٹینڈرڈز اینڈ گائیڈ لائنز(PSG-2023) پر اس تین روزہ ورکشاپ کا مقصد ادارہ جاتی سطح پراعلیٰ تعلیمی معیار کو فروغ دینااور تعلیمی معیار کے حوالے سے نئے طریقوں پر غور وفکر کرنا ہے۔ پروفیسر تشمین خامس نے یونیورسٹیوں میں ٹیچنگ اینڈ لرننگ سپورٹ یونٹس کے قیام کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فیکلٹی کی ترقی میں مدد ملے اور طلباء کو سیکھنے کا مضبوط تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ آغا خان یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ،ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ میں کوالٹی ایشورنس کے لیے کوالٹی، ٹیچنگ اور لرننگ کے نیٹ ورک(QTL_net) کی ثابت قدمی کی تعریف کرتا ہوں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور QTL_net کے درمیان دیرینہ تعلق ہے اور ہم تعلیمی معیارکے حوالے سے اپنے قریبی اتحادی آغا خان یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کے مثبت اثرات مرتک ہوتے دیکھتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم پاکستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر آغا خان یونیورسٹی پر اعتماد کرتے ہیں۔ چونکہ پاکستان تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لہٰذا آغا خان یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن طلبا کو سیکھنے کے معیاری تجربات کی فراہمی اور تعلیمی امتیاز اور علمی فضیلت کے اجتماعی حصول میں اساتذہ اور اداروں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔