سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 30 سے زائد غیر قانونی عمارتیں منہدم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 30 سے زائد غیر قانونی عمارتیں منہدم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 30 سے زائد غیر قانونی عمارتیں منہدم

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری شہر میں 30 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ ڈائریکٹر عبدالسجاد خان کی سربراہی میں ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 3، خداداد کالونی میں پلاٹ نمبر E-484 ، کبھی میمن لیاری قبرستان پر غیرقانی تعمیرات کو ختم کیا گیا، PIB کالونی میں پلاٹ نمبر 1031، پلاٹ نمبر 2073 ، پلاٹ نمبر 159 ، لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 6/430 ، پاپوش نگر میں شاپ نمبر 2/32 ، کورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر 908، ناظم آباد میں 5C 18/1 ، چیپل گارڈن اسکیم 33، فردوس کوآپریٹو سوسائٹی 11/12، اورنگی ٹائون میں LS 04 میں بھی غیرقانی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے شہر کے تمام اضلاع کے لئے شکایات سیل بھی قائم کئے گئے ہیں، انہونے مزید کہا کہ ایس بی سی اے ٹیم کو ویجیلنس کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ انہونے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں خود نگرانی۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے، اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز دورہ کر کے شہر میں بننے والی عمارتوں کا جائزہ لیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ کراچی شہر کو ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات سے پاک کر کے رہیں گے۔