ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کی انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات ،ساکنان شہر قائد کا سوینئر پیش کیا
ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کی انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات ،ساکنان شہر قائد کا سوینئر پیش کیا
معروف بزنس مین اینڈ سی ای او عیسیٰ لیبارٹریز اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر سابق گورنر روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرک 3271 ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے انجینئر سید صلاح الدین احمد منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے ملاقات کی اور ان کو ساکنان شہر قائد کا سوینئر پیش کیا۔ اس موقع پر سید تراب شاہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو ہوئی ۔جس میں شہر میں تعلیمی ، ادبی اور ثقافتی محفلوں کے انعقاد پر زور دیا اور اس حوالے سے باہمی تعاون کا عزم کیاگیا۔ انجینئر سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کے فور منصوبے پر کام جاری ہے جس کے بعد کراچی کے پانی کی کمی کے مسئلہ کے حل میں کافی بہتری آئے گی ۔ ہم پانی چوری کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے کئی غیر قانونی کنکشن بھی پکڑے ہیں اور ان پر کارروائی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا کہ شہر میں مشینی اور اضطرابی زندگی سے سکون حاصل کرنے کیلئے ساکنان شہر جیسی محفلیں ہونی چاہئیں تاکہ نوجوان علم و ادب سے وابستہ ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 واں ساکنان شہر قائد مشاعرہ کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر کی ادبی ، ثقافتی اور علمی شخصیات شریک ہوں گے یہ ادبی مشاعرہ ساکنان شہر قائد کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے ۔
0 تبصرے