ماہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: ڈاکٹر آفتاب امام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے یہ بات روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر 2022 -2021 ڈاکٹر آفتاب امام نے ماہ رمضان کے موقع پر ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے تمام اسلامی مہینے مبارک ہیں لیکن اس میں سب سے زیادہ مبارک ماہ رمضان ہے جس میں اللہ تعالیٰ جنت کے تمام دروازے کھول دیتے ہیں جبکہ جہنم کی آگ بھی بجھ جاتی ہے ڈاکٹر آفتاب امام نے کہاکہ رمضان المبارک میں جب ہر نیکی کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے اس میں تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادت اور ریاضت کر کے اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کےلئے اپنے ادر گرد غریب و غربا اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھنا چاہئے تا کہ وہ بھی رمضان کی برکتوں میں شامل ہو سکیں ڈاکٹر آفتاب امام نے کہاکہ ماہ صیام تقویٰ اور پرہیز گاری کا مہینہ ہے اس میںمستحقین کی اعانت کرکے اور روزے داروں کو ارفطار کروا کر زیادہ سے زیادہ نیکیاںحاصل کرنے پر زور دینا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ پاک کے عطا کردہ مال سے غریب و مسحق افراد کی مدد کرنا اللہ کے نذدیک سب سے نیک عمل ہے کیونکہ مہنگائی کے سبب عوام کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ڈاکٹر آفتاب امام نے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک میں تہوار آتے ہیں اشیاءخورونوش اور دیگر ضرورت زندگی کی قیمتوں میں کمی کردی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں تہواروں کے موقع پر ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگتی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مخیر افراد کی کاوشوں سے مستحقین میں راشن اوردیگر عید تحائف کی تقسیم سے ان کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں اور وہ بھی رمضان کی برکتوں میں شامل ہو کر اس سے اسفادہ حاصل کر تے ہیں.
0 تبصرے