پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تجارتی و کاروباری تعلقات قائم ہیں کفیل حسین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزکے پریذیڈینٹ ،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے ایران کے قونصل جنرل نوریان حسین نوریان حسین سے ایک تقریب کے موقع پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تجارتی و کاروباری تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 سالوں کے دوران ایران کی پاکستان کو برآمدات میں 13.5 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ پاک ایران دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے لیے آزاد تجارتی معاہدے کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہے جس سے محصولات کو کم کرنے اور دونوں ممالک کی اشیاءور خدمات تک زیادہ سے زیادہ مارکیٹ رسائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ایران کی پاکستان کو برآمدات 1.448 بلین ڈالر تھیں جبکہ پاکستان کی ایران کو برآمدات 842.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے کفیل حسین نے کہا کہ ایران پاکستان کو گیس اور دیگر بحرانوں سے نکلانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے دونوں ممالک کی معیشت مزیدمستحکم ہو گی اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل نوریان حسین نوریان حسین نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیںانہوںنے کہاکہ ایران اور پاکستان تجارت میں بہتری کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیںلیکن مختلف چیلنجز جس میں اسمگلنگ کا مسئلہ، اور متعدد اشیاءپر اعلیٰ محصولات، تجارتی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال میں رکاوٹ ہیں ان چیلنجز پر قابو پانے اور تجارتی تعلقات مزید بہتر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نوریان حسین نوریان حسین نے کہا کہ مسلم ممالک اپنے بھائی چارے کے ذریعے خطے میں امن کے خواہ ہیں جبکہ پاک ایران سرمایہ کاری سے بھی ثقافتی،تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو سکتا ہے.
0 تبصرے