سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف

سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف

سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قیدی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 23 ​​ہزار 456 پاکستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کی ہے۔ وزارت خارجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کر دی ہیں جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 12 ہزار 156 سعودی عرب، 5 ہزار 292 متحدہ عرب امارات، 519 میں قید ہیں۔ عراق میں 450، بحرین میں 450 اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق 15 ہزار 587 قیدیوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں جب کہ 7 ہزار 869 پاکستانی قیدیوں پر مقدمات چل رہے ہیں۔