والد کو انصاف دلانا بینظیر کا خواب تھا، اداروں کے پاس داغ دھونے کا موقع ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی ہے؟ میں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، مجھ پر الزام لگانے سے پہلے ثبوت فراہم کریں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ریفرنس ایک تاریخی کیس ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، ان کا قتل آمریت کے دور میں ہوا، اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمنٹ کے مسائل بھی اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئین کے بانی کو عدالت سے انصاف ملے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے عدالت فیصلے سے ادارے پر لگنے والا داغ دھو دے گی، صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست ہو جائے گی، اپنے والد کو انصاف دلانا شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا، صدر زرداری حوالہ کے ذریعے ہمیں موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانونی، آئینی اور تاریخی حوالے سے حقائق موجود ہیں، قتل کے بارے میں آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ معاملہ اب پرانا ہو گیا ہے، جج فیصلہ کریں گے کہ اس کیس میں انصاف ہوا یا نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایک خاتون جج بھی اس کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کو بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، حکومت سازی کا عمل جتنی جلدی ہو جائے اتنا ہی بہتر ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ کسی سے بات نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کی غیرذمہ داری جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ن لیگ حکومت بنانے میرے پاس آئی، پی ٹی آئی نہیں آئی، عوام نے کسی جماعت کو اکثریت نہیں دی۔
0 تبصرے