لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات, ایم کیوایم وفد گورنر سندھ کامران ٹسوری، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ خاں، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطاءاللہ تارڑاور دیگر راہنمابھی موجود تھے

ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا شہبازشریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا

شہبازشریف کا کھنا تھا تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں، تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں،

عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، قائدین کا اتفاق

سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں، قائدین کا اتفاق

ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا

شہبازشریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، ایم کیو ایم وفد کی گفتگو

امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی، ایم کیو ایم وفد کی گفتگو