پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوارڈینیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہوگیا جس میں حکومت سازی کے حوالے سے معاملات آگے بڑھے ہیں۔ طے کیا گیا کہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی مشاورت کی تیسری نشست (کل) جمعہ کو ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، سردار بہادر خان سیہڑ، ندیم افضل چن اور شازی خان شریک ہوئے۔ حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس کے دوسرے دور میں طے پایا کہ دونوں کمیٹیوں کے نمائندگان اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کل تیسرا راؤنڈ منعقد کریں گے تاکہ سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
0 تبصرے