کیا پیپلز پارٹی نے صدر کا عہدہ مانگ لیا؟ رانا ثناء اللہ نے واضح کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدر کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ بہتر طریقے سے کام کر سکتے ہیں جب کہ آصف علی زرداری کو معاملات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے، انہیں چیزوں کی سمجھ ہے اور وہ اس معاملے میں ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صدر کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا اور ہم نے کوئی عہد نہیں کیا، امید ہے کہ فضل الرحمان بھی حکومت کا حصہ بنیں گے۔
0 تبصرے