پاکستانی قوم کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال ہے،شکیل قاسمی

پاکستانی قوم کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال ہے،شکیل قاسمی

پاکستانی قوم کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال ہے،شکیل قاسمی

کراچی (وسیم قریشی)ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی گلشن سرجانی فیز2میں یوم یکجہتیء کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے جے یوپی کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی، ایڈمنسٹریٹر محمدحفیظ اللہ ہادیہ، مہمان خصوصی سعید احمدبیگ، قاری عابد حسین، سمیع شیخ، ملک شکیل احمداور طلباء وطالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال ہے،جو کلمہء طیبہ کی بنیاد پر قائم ودائم ہے،5فروری پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو، لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں ہم عالمی برادری پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا تاکہ کشمیری اپنی اُمنگوں اور خواہشات کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔مہمان خصوصی سعید احمدبیگ نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کا دن اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے، مذہبی، ثقافتی اورسماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے، کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا، ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا، سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاجائے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور آزاد فضاؤں میں فتح کا جشن منائیں گے۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی استبداد سے آزاد ہوگا اور ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان کا خواب شرمندہ تعمیر ہوگا۔ حق اور انصاف کی فتح ہو گی۔