مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہنگائی سے متاثرہ عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر سے دسمبر 2023 تک تین ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کرادی ہے جس میں پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے اور ہرجانے کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14 فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد 81 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ بجلی صارفین کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔
حکومتی ہدایات کے مطابق تین ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کچھ بجلی صارفین پر بھی ہوگا۔
0 تبصرے