تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر، نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دے ديا
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔
یرغمالیوں کی رہائی میں حکومت کی ناکامی پر مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیا اور ان کی حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔
متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کو ہمیں نظر انداز کیا اور اس کے بعد سے آئے روز ہمیں نظر انداز کر رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو بدلنے یا ٹھیک کرنے کا اختیار ہمارے پاس ہے اس لیے اس حکومت کو اب گھر جانا پڑے گا۔
0 تبصرے