پاک فوج کے جوانوں نے ملک کی خاطر عظیم اور لا زوال قربانیاں پیش کی ہیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی جانب سے شہید میجر عدیل شاہد (ستارہ بسالت) اور دیگر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گلستان جوہر برانچ کو شہداءکے نام سے منسوب کرنے کےلئے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سی ای اوڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے ایڈ منسٹریٹر تنویرقادری،بھٹائی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئرغفار،شہید آفیسر کے والد سید شاہد حسین زیدی،شہید کی بہن حمیرا مدثر اور دیگر بھی موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اوڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کی خاطر عظیم اور لا زوال قربانیاں پیش کی ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹرکی مختلف شاخوں کو نشان حیدر حاصل کرنے والے شہداءکے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے کیونکہ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے شہداءکی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی کیونکہ پاک افواج نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں قیام امن کےلئے کوشاں ہے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی ملک کے لئے قربانیاں قابل ستائش ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید میجر عدیل شاہد کے والد سید شاہد حسین زیدی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے کیونکہ شہید میجر عدیل شاہد جیسے پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک کی حفاظت پر معمور ہیں انہوں نے کہا کہ شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا ہر مومن کےلئے باعث فخر ہے شہید میجر عدیل شاہد بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کے لئے پاک فوج کا حصہ بنے تھے اور انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا جو تمام پاکستانیوں کےلئے اعزاز ہے پریس کانفرنس کے موقع پر شہید کی بہن حمیرا مدثر نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنے جوان بیٹے قربان کرنے والی ماﺅں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پر قربان ہونے والے جوانوں پر ہمیں فخر ہے جوبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریئے کے پاسبان ہیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے شاہین ہیں جو دن رات پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں حمیرا مدثر نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی ہمارے ہیروز ہیں جن کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں پاکستانی عوام بلاخوف و خطر ہر تہوار خوشی سے مناتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں ملک کی سرحدوں کی دیکھ بھال پاکستان کے بہادر بیٹے کر رہے ہیں جو کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے ایڈ منسٹریٹر تنویرقادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی جانب سے مستقبل میں بھی پاک فوج کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے اسپورٹس ایوینٹس، واک اور دیگر سیمینار وغیرہ بھی منعقد کئے جائیںگے کیونکہ عیسیٰ لیبارٹری عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے اور ماہرین کی زیر نگرانی مریضوں کے ٹیسٹ اور امراض کی بر وقت تشخیص کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے پریس کانفرنس کے موقع پرپر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا.
0 تبصرے