سندھ کے نامور گلوکار وسیم لتا کے ایک شام “ 29دسمبر کو منائی جائيگی

سندھ کے نامور گلوکار وسیم لتا کے ایک شام “ 29دسمبر کو منائی جائيگی

سندھ کے نامور گلوکار وسیم لتا کے ایک شام “ 29دسمبر کو منائی جائيگی

کراچی (وسیم قریشی) گائیکی کی دنیا میں مرد اور خاتون کی آواز میں گانے والے بہت کم لوگ ہیں ،خوش نصیبی سے یہ صلاحیت اللہ پاک کسی کسی کے حصے میں آتی ہے ، حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار وسیم لتا بھی ان چند خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جو اپنی منفرد گائیکی کی وجہ سے بہت کم عرصے میں ملک بھر میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں ، اس حوالے سے پیرزادہ آرٹ پروموٹرز حیدرآباد کی جانب سے کراچی کی مقبول میوزک اکیڈمی میں ”ایک شام وسیم لتا کے نام “ 29دسمبر 2023بروز جمعہ منائی جارہی ہے جس کو حاجی احمد عباسی نے پیش کررہے ہیں ، مذکورہ میوزیکل شام میں کراچی اسٹیج ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار پرویز صدیقی ، ذاکر مستانہ ، اسحاق راجو ، گلوکار بہادرلاشاری ، گلوکار سہیل جاوید و دیگر بھی اپنے اپنے فن کامظاہرکرینگے ، جبکہ مہمانان میں سردار بابر عباسی ، اسحاق عباسی ، زاہدشاہ ، شاہینہ غزل و صحافی شامل ہیں ، سرپرست اعلیٰ اختر پیرزادہ ہیں۔