ہمارا دین اسلام امن و سلامتی کادرس دیتا ہے کفیل حسین

ہمارا دین اسلام امن و سلامتی کادرس دیتا ہے کفیل حسین

ہمارا دین اسلام امن و سلامتی کادرس دیتا ہے کفیل حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہولی ٹرنیٹی کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری کے علاوہ پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین ، منظر رضوی، سردار مگن سنگھ، عبدالحمید، پنڈت مکیش کمار اور دیگر افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے موقع پر کرسمس کا کیک کاٹ بھی کاٹا گیا اس موقع پر پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ ہمارا دین اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر زور دیا انہیں بھی برابر کا پاکستانی قرار دیا ہمارے ملک میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے کفیل حسین نے کہا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار مکمل آزادی کے ساتھ بھر پور جوش و جذبے سے منا رہی ہے جو تمام پاکستانیوں کے لئے بھی باعث مسرت ہے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کی تقریبات پاکستان بھر میں منعقد کی گئیں ہیں جہاں انہیں ان کے لئے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں جو اس بات کی ضمانت ہے کہ تمام پاکستان پر امن شہری ہیں جو ہر مذہب اور عقائد کا خیال رکھتے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ ہم اپنی محبت اور بھائی چارے سے دنیا بھر میں امن کی مثال قائم کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس کا قیام دو قومی نظریئے کے تحت وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ آج کے دن سب کو ملکر عہد کرنا چاہئے کہ وہ ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنے کردار ادا کریں گے اور نہ صر ف پاکستان بلکہ دنیا کے ایسے ممالک جو جنگ کی زد میں ہیں ان میں بھی جنگ بندی کےلئے اقدامات کریں گے کفیل حسین نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں ہر مسئلے کا حل مزاکرات کے ذریعے نکال کر دنیا کو امن کا گہوارا بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جنگی صورتحال نہ صرف دو ممالک کے عوام بلکہ دیگر ممالک پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے تقریب کے موقع پر پاکستان اوردنیا بھر کے حکمرانوں اور عوام کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تا کہ دنیا سے جنگ نفرت دہشت گردی جھگڑے ختم ہوں اور تمام انسان خلوص پیار و محبت سے آپس میں مل جل کر رہتے ہوئے امن قائم کریں.