قائد ملت محمد علی جناح جیسے لیڈرز صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں شاہدہ جمیل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈیٹرز کلب کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر شاہدہ جمیل تھیں جبکہ اس موقع پر سی ای او آسٹریلین کانسیپٹ عامر سجاد ،پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ قائد ملت محمد علی جناح جیسے لیڈرز صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے ساتھ ملکر ایک آزاد مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی جہاں مسلمانوں کے علاوہ دیگرا قلیتوں کو بھی اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس کی اہمیت کا اندازہ عرصہ دراز سے آزادی کی خاطر لڑنے والے ممالک کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جنہوں نے آزادی کے لئے اپنی جان و مال تک قربان کر دی انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں خواتین کو امپاور کرنے کی ترغیب دی تا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ہر ایک انسان اپنا کردار ادا کر سکے اس موقع پر پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح صحیح معنوں میں رہنما تھے جنہوں نے اپنے حقوق اور ہندوستان میں رہنے والے بہت سے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی انہوں نے کہاکہ دنیا میں تبدیلی ہمیشہ ایک آدمی لاتا ہے، جسے ہم ”لیڈر“ کہتے ہیں اورجس کے پاس نہ صرف لوگوں کو خواب دکھانے بلکہ اس خواب تک پہنچنے اور جینے کا ویژن اور قوت ہو اور وہ اتنا ذہین ہو کہ کل کی پیش گوئی بھی کرسکے کفیل حسین نے کہا کہ لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کے ہاتھ میں ہے ہمیں اپنے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دیکھاتے ہوئے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر نوجوان اپنے صلاحیتوں کو بروکار لائیں تو وہ نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائداعظم کا یوم پیدائش منانے کے لیے اپنے قائد کے ہر فرمان کو بھی مانے اور اپنی نسل کو بھی اپنے قائد کی روشن سیرت و کردار سے متعارف کروائیں اگر ہمارے رہنماءاور قوم قائداعظم جیسی سیرت و کردار کا مظاہرہ کریں تو ہم آج بھی سرخرو ہو سکتے ہیں تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر شاہدہ جمیل نے پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کو اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکٹ سے نوازا.
0 تبصرے