نواز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں گے: ن لیگ کی حکمت عملی

نواز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں گے: ن لیگ کی حکمت عملی

نواز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں گے: ن لیگ کی حکمت عملی

لاہور (ویب ڈیسک) عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکمت عملی منظر عام پر آگئی، ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم بن کر بعض جماعتوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کسی کی پرائیویٹ ڈومین نہیں ہے۔ . مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب میں وزیر اعلیٰ بنیں گی جب کہ نواز شریف وزیر اعظم بننے کے کچھ عرصے بعد استعفیٰ دے کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کچھ عرصے کے لیے وزیراعظم بنیں گے جس سے کچھ لوگوں کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان کسی کی پرائیویٹ ڈومین نہیں، کامیاب ہوئے اور آج میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اب پیچھے بیٹھ کر نگرانی کرنا چاہتے ہیں۔